ابنا: علي عبداللہ صالح نے اپنے اور اپنے گھر والوں کي اقتدار سے کنارہ کشي اختيار کرنے پر مبني يمني عوام کے مطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ اگران کے بيٹے احمد صالح کو بھي آئندہ حکومت ميں کوئي اہم رول ديا جاتا ہے تو وہ انتقال اقتدار سے متعلق خليج فارس تعاون کونسل کے منصوبے پر دستخط کرنے کو تيار ہيں -
سعودي عرب کے ايک عہديدار نے بھي سنيچر کو کہا تھا کہ يمن کے نائب صدر اور علي عبداللہ صالح کے جانشين عبد ربہ منصور ہادي آئندہ ہفتے عبداللہ صالح کي نيابت ميں انتقال اقتدار کے منصوبے پر دستخط کرديں گے تاکہ يمن کا بحران حل ہوسکے دوسري طرف يمن کے انقلابيوں اور حکومت کے مخالفين کا کہنا ہے کہ انتقال اقتدار سے متعلق کسي بھي حکومتي دھڑے سے ان کي کوئي بات نہيں ہوئي ہے -
يمني انقلابيوں کا کہنا ہے کہ حکومت سے انتقال اقتدار کے بارے ميں بات چيت کرنے کا مطلب اسے سرکاري طور پر تسليم کرنا ہے جبکہ يہ حکومت اپنا قانوني جواز کھوچکي ہے اور اس سے کسي بھي طرح کي کوئي بات چيت نہيں ہوسکتي.
............
/169